آئینی ترامیم پر جے یو آئی سے مشاورت نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کریں گے بلاول بھٹو

آئینی ترامیم پر سب کا اتفاق رائے چاہتے ہیں، مولانا سے ملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کی، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک September 20, 2024
فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر جے یو آئی سے مشاورت کامیاب نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی، آئینی ترامیم پر سب کا اتفاق رائے چاہتے ہیں، مولانا سے ملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے بنانے کے لیے دوسروں کے موقف کو سننا چاہیے۔ عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہیے، تمام صدور اور وزرائے اعظم عدالتی اصلاحات کی بات کرچکے ہیں۔ آئینی عدالتوں کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت کا تو کام ہی نہیں کہ کسی کو جیل میں رکھے، پی ٹی آئی چاہتی ہے عدالتی نظام چلے اور نہ ہی پارلیمان۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ جے یو آئی سے مشاورت کامیاب نہیں ہوتی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |