دوسرا ون ڈے افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

دوسرے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کو 177 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی


ویب ڈیسک September 21, 2024
(تصویر: افغانستان کرکٹ بورڈ)

افغانستان نے جنوبی افریقا کو 177 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم 312 رنز کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹیمبا بووما 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹونی ڈی زورزی 31، ایڈن مارکرم 21، ریزا ہینڈرکس 17، ٹرسٹن اسٹبز 5، قابایومزی پیٹر 5، لُنگی اینگیڈی 3، کائل ویرین 2، وائن مُولڈر 2 اور جورن فورچن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نینگیالیا خروٹے نے 4 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے: افغانستان کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو تاریخی شکست

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: شاندار رن آؤٹ! گلبدین نے حاضر دماغی کا شاندار ثبوت دیدیا

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 105 رنز بنا کر نمایاںرہے۔ رحمت شاہ 50، ریاض حسن 29 اور محمد نبی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عظمت اللہ عمرزئی 86 اور راشد خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پروٹیز کی جانب سے لُنگی اینگیڈی، ایڈن مارکرم، نینڈرے برجر اور قابایومزی پیٹر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں