لاہور کے گنگارام اسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی طبی عملہ مریضوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلا

طبی عملے کے فرار پر مریضوں کو ان کے لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت وارڈ سے باہر نکال کر لائے۔


ویب ڈیسک July 13, 2014
ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڑھ گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

گنگا رام اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں آگ لگنے سے وہاں موجود کئی خواتین مریضاؤں کی حالت خراب ہوگئی تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گنگا رام اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کی پہلی منزل پر واقع گائنی وارڈ کے اے سی پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وارڈ کے دیگر حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگتے ہی وہاں موجود ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ مریضوں کو چھوڑ کر نکل گیا جبکہ مریضوں کو ان کے لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت وارڈ سے باہر نکال کر لائے۔ بعد ازاں انہیں اسپتال کی پرانی ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڑھ گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے گائنی وارڈ کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |