تحفظ پاکستان آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گےامیر جماعت اسلامی

تحفظ پاکستان آرڈیننس کالا قانون ہے جس کے نتیجے میں ملک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل ہوگا، سراج الحق


ویب ڈیسک July 13, 2014
تحفظ پاکستان آرڈیننس کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، سراج الحق فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کے دوران امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کالا قانون ہے،جس کے اطلاق سے ملک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل ہوجائے گا۔ اس قانون کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، جن لوگوں نے یہ قانون منظور کروایا ہے، مستقبل میں اس کا استعمال بھی ان ہی لوگوں کے خلاف ہوگا، جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔

اس موقع پر سراج الحق نے اسرائیلی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے پیر سے ہفتہ احتجاج منانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ احتجاج کے دوران غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کے خلاف ملک بھر میں جلسے اور جلوس نکالے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |