آپریشن ضرب عضب جیٹ طیاروں کی بمباری سےکئی دہشت گرد ہلاک 5 ٹھکانے تباہ

جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں پر بمباری کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 13, 2014
پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کررکھا ہے ۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے تباہ جبکہ کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے اور بڑی مقدار میں بارودی مواد تباہ کردیا ہے، اس کے علاوہ کارروائی کے نتیج میں کئی دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 400 سے زائد دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے کئی تھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |