ٹیسٹ میچ کے ایک روز 17 وکٹیں گر گئیں

دونوں ٹیموں کے بیٹرز چنائی کی پچ پر مشکلات کا شکار رہے


ویب ڈیسک September 21, 2024
دونوں ٹیموں کے بیٹرز چنائی کی پچ پر مشکلات کا شکار رہے (فوٹو: فائل)

بھارت کے چنائی کرکٹ اسٹیڈیم ایک دن میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں گرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

چنائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں جہاں کھیل کے دوسرے روز دونوں ٹیموں نے 17 وکٹیں گنوائیں۔

اس سے قبل اس میدان پر ٹیسٹ میچ کے پہلے 15 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی نے جھوٹا تھریٹ الرٹ جاری کردیا

پہلی اننگز کا آغاز بھارت نے 34 رنز 3 کھلاڑیوں سے کیا تو 376 پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی بعدازاں بنگلادیشی بیٹنگ لائن بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 149 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور ٹیم انڈیا کو 277 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

واضح رہےکہ بنگلادیش نے بھارت کو کبھی بھی ٹیسٹ میچ میں نہیں ہرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں