پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پنجاب بھر میں کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندیوں کے احکامات قانون اور آئین کے منافی ہیں، درخواست


ویب ڈیسک September 21, 2024
(فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔


پاکستان تحریک انصاف کے آج لاہور میں جلسے سے قبل تمام نظربندیوں کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کے لیے متفرق درخواست سابق رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔


درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندیوں کے احکامات جاری ہوئے، نظر بندیوں کے احکامات قانون اور آئین کے منافی ہیں۔


درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نظر بندیوں کے احکامات کو فوری کالعدم قرار دے اور نظر بند تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |