جڑانوالہ فائرنگ سے قتل کی گئی 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد

نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا، لڑکیوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک September 21, 2024
(فوٹو: فائل)

فائرنگ کرکے قتل کی گئی 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔


پولیس کے مطابق جڑانوالہ میں ستیانہ روڈ سے تھانہ صدر کی حدود 73 گ ب کے قریب دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جب کہ مقتول لڑکیوں کی بھی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر 2 لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں 2 لڑکیاں جن کی عمر 18، 19 سال ہے، اور ان کا نام اور پتا معلوم نہیں ہو سکا۔ ایس پی جڑانوالہ نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر موقع واردات کو محفوظ کرواتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے، جس کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں