رمشا کیس پر پوپ نےمذمت کی لیکن گستاخانہ فلم پر خاموش ہیںگورنرپنجاب

رمشا کیس پر پوپ سمیت ساری دنیا نے شورمچایا لیکن گستاخانہ فلم پر کیوں خاموش ہیں۔


ویب ڈیسک September 22, 2012
گورنرپنجاب نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دہری شہریت کیس سے متعلق وزیرداخلہ رحمان ملک سے متعلق جو حکم دیا ہے اس پرچیئرمین سینیٹ ہی کوئی فیصلہ کریں گے فوٹو: فائل

RAWALPINDI: گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ رمشا کیس پرپوپ نے مذمت کی لیکن گستاخانہ فلم پروہ خاموش ہیں۔

ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم عشق رسول عقیدت و احترام سےمنایا گیا لیکن کچھ عناصر نے تخریب کاری کی جو قابل مذمت ہے۔

سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ رمشا کیس پر پوپ سمیت ساری دنیا نے شورمچایا لیکن گستاخانہ فلم پر یہ سب خاموش ہیں۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس سے متعلق وزیرداخلہ رحمان ملک سے متعلق جو حکم دیا ہے اس پرچیئرمین سینیٹ ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے کا سارا بجٹ لاہور کی صرف دو سڑکوں پرلگادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |