انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

19 لاکھ 26 ہزار گوشوارے جمع ہو چکے، گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی تیاری مکمل کرلی گئی


Business Reporter September 21, 2024
(فوٹو: فائل)

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی لہذا ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تیس ستمبر تک ہر صورت ٹیکس ریٹرن فائل کردیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق اب تک 19 لاکھ 26 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہو چکے ہیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کے خلاف سخت ایکشن کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں