جانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالے موچی کے لیے سوشل میڈیا صارفین کا انوکھا اقدام

رمیّا نے اپنی چھوٹی سی دکان میں جانوروں کے لیے سر چھپانے کی جگہ بنائی ہوئی ہے


ویب ڈیسک September 23, 2024

بھارت میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ہمدرد موچی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے فنڈ قائم کر دیا۔

بھارتی شہر بینگلور کے مضافاتی علاقے میں ایک چھوٹی سی دکان چلانے والے رمیّا اپنے محدود وسائل کے باوجود تین آوارہ کتوں اور ایک بلی کے بچے کی دیکھ بھال کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ان کے متعلق سب سے پہلے سوشل میڈیا پر دسمبر 2023 میں انسٹاگرام اکاؤنٹ ' Leia the Golden Indie' پر ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کے ہمدردانہ رویے کو دکھایا گیا تھا۔

ویڈیو پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ جس دکان میں جوتوں کی مرمت کرتے ہیں وہیں ایک کنارے پر انہوں نے جانوروں کے آرام اور کھانے کے لیے جگہ بنائی ہوئی ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ اگر آپ کبھی یہاں سے گزریں تو آپ کو یہ دیکھنے میں ایک سیکنڈ لگے گا کہ حقیقی محبت، ہمدردی اور سخاوت کیا ہوتی ہے۔

رمیّا کی سخاوت دیکھتے ہوئے کئی لوگوں نے ان کی مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی جس کے نتیجے میں مذکورہ بالا انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ' Pawsitive Brigade ' نامی ایک پیج نے فنڈ اکٹھا کرنے کی کمپین شروع کی۔

فنڈ کا مقصد رمیّا کو مالی معاونت فراہم کرنا کیوں کہ وہ صرف جانوروں کو کھانا نہیں کھلاتے بلکہ بیمار ہونے پر ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

2200سال بعد

Jun 10, 2025 01:29 AM |

بلوچستان کے آنسو

Jun 10, 2025 01:22 AM |