وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے رکاوٹ کیلیے کھڑے ٹرک کا شیشہ پستول سے توڑ دیا

وزیراعلیٰ کے ہمراہ آنے والے کارکنان نے ٹرک ہٹا کر راستہ بنایا

فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے راستے میں بطور رکاوٹ کھڑے کیے جانے والے ٹرک کے شیشے کو رائفل مار کر توڑا اور پھر مظاہرین نے گاڑی کو ہٹا کر راستہ کھول دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا سے قافلے کی صورت میں لاہور جلسے کیلیے آنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا جب فیروز والہ کالا شاہ کاکو میں ایک مقام پر پہنچے تو راستے میں رکاوٹیں دیکھ کر مشتعل ہوگئے۔ علی امین گنڈا پور غصے میں اپنی گاڑی سے نیچے اترے اور ٹرک کے شیشے کو پستول مار کر توڑا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ دیگر افراد نے ٹرک کے اندر بیٹھ کر اسے راستے سے ہٹایا اور پھر قافلے موٹروے کی طرف روانہ ہوگئے۔ مذکورہ مقام پر انتظامیہ نے سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم ہونے پر بجلی منقطع، پولیس پنڈال میں داخل

اُدھر فیروزوالا کالا شاہ کاکو موٹروے انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر دھاوا بولا جبکہ ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے ششے ٹوڑ دیے۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 6 بجے تک جلسے کی اجازت دی گئی تھی اور مقررہ وقت تک خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر پولیس نے جلسہ گاہ میں داخل ہوکر مرکزی اسٹیج اور پنڈال کو خالی کرایا جبکہ اُس سے قبل بجلی منقطع کردی گئی تھی جس کے باعث ساؤنڈ سسٹم بند اور پنڈال اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسے کا وقت ختم؛ وزیراعلی کے پی کی قیادت میں قافلہ نہ پہنچ سکا

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ ضرور پہنچ کر حاضری لگائیں گے، علی امین گنڈاپور کی قیادت میں لاکھوں کا قافلہ جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں ہے، جگہ جگہ روکاوٹیں کھڑی کرنے کی وجہ سے جلسہ گاہ پہنچنے میں دیر ہوئی ہے۔

اسے بھی پڑھیں: حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل جلسہ گاہ خالی کرانا گھبراہٹ نہیں تو اور کیا ہے؟ جعلی حکومت علی امین سے گھبرا گئے، جعلی حکومت اور راج کماری مریم نواز پر خوف طاری ہے، پورے پنجاب کا عمران خان کے لئے نکلنا جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم اور اُن کی رہائی کی نوید ہے۔

 
Load Next Story