مارک زکربرگ کی جان سینا کے ساتھ ’جھگڑے‘ کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں مارک زکربرگ کو جان سینا کے مکے سے اڑتا دیکھا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک September 22, 2024
اسکرین گریب

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے جان سینا کے ساتھ فلمائے گئے ایک اشتہار کے پس منظر کے مناظر شیئر کر دیے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں زکربرگ کو غیر معمولی کاسٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں سربراہ میٹا کے ساتھ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا، گلوکار بینسن بُون اور فلم ساز میتھیو وان شامل تھے۔ فوٹیج نے ہائی انرجی شوٹ کی ایک جھلک فراہم کی جس کو رے بین اسمارٹ گلاسز کے ذریعہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے ساتھ میٹا شراکت کی تجدید کی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Mark Zuckerberg (@zuck)






کلپ میں زکربرگ متعدد متحرک سین کرتے نظر آرہے ہیں، جن میں جان سینا کے مکے کے ذریعے ہوا میں اڑنا اور بُون کے ساتھ تلوار بازی میں مشغول ہونا شامل ہے۔

ایکشن سے بھرپور ان مناظر کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں اسمارٹ گلاسز کا استعمال کرتے ہوئے شرکاء کے نقطہ نظر سے فلمایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |