لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ساتھی ڈکیت ہلاک
چھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو کو اسٹور کے مالک نے دبوچ لیا جس پر ساتھی ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کر دی
September 21, 2024
سندر کے علاقہ میں کریانہ اسٹور کے اندر ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے شہری کے کریانہ اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کی جس میں چھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو کو اسٹور کے مالک نے دبوچ لیا جس پر ساتھی ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔