- عمران خان کی ویڈیو لنک پرحاضری نہ لگوانے پرجیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری
- پاک انگلینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- ایران کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائیل کی دھمکی
- کوہلی، روہت نے بنگلادیشی کرکٹر کی حوصلہ افزائی کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
- خاتون و مرد کو قتل اور لاشیں پلاسٹک ڈرم میں بند کرکے پھینکنے والا اشتہاری گرفتار
- کراچی میں تیز ہواؤں کے سبب موسم معتدل رہنے کا امکان
- سعودی عرب میں پاکستانی گداگر؛ حل کیا ہے؟
- پختونخوا؛ نگراں دور میں بھرتیوں کیلیے الیکشن کمیشن سے این او سی لینے کا انکشاف
- کراچی؛ کال سینٹرز کے ذریعے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6ملزمان گرفتار
- پاک انگلینڈ سیریز؛ سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا
- اسکوئیڈ سے متاثر ہو کر سائنس دانوں نے خاص کپڑا بنا لیا
- "کنگ" نے بادشاہت کیوں چھوڑ دی
- گوگل سرچ پر گھنٹوں صرف کرنے والا نوکری سے فارغ
- گھر کے کارپٹ بچوں کے لیے خطرہ قرار
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹرافی پر قبضے کیلئے جنگ کا آغاز آج ہوگا
- لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت اڈیالہ جیل کے 4 ملازمین برطرف
- دن بھر کام کاج کرتے ؛ کیا آپ ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں؟
- منکی پاکس کی علامات اور حفاظی تدابیر
- ٹماریلو یا ٹومیٹو ٹری
بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے افسران پر واضح کیا ہے کہ ادارے میں جزا و سزا کا سخت نظام لاگو کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے، سکیورٹی ادارے بدعنوان افسران پر نظر رکھیں گے جن کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے جمعہ کوایف بی آر ہیڈکوارٹر میں سینئر ٹیکس افسران (گریڈ 17 اور اس سے اوپر) سے خطاب میں ایف بی آر کے نئے اصلاحاتی پلان کے اہم نکات کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے اضافی مالی مراعات کی منظوری لے لی گئی ہے۔ ایف بی آر پہلے سے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سہہ ماہی بنیادوں پر مراعات دے رہا ہے لیکن اب اس نظام کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان افسران پر نظر رکھیں گے جو بدعنوانی میں ملوث ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف اضافی اقدامات کیے جائیں گے اور ٹیکس مشینری کو مزید اختیارات دیے جائیں گے تاکہ مالیاتی اداروں سے معلومات کے تبادلے سے متعلق قوانین میں ترامیم کی جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر ماڈل ٹیکس دفاتر اور ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قائم کرے گاجبکہ انفورسمنٹ کلیکٹریٹس کے لیے ایک خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا تاکہ درآمدات کے ذریعے ٹیکس بڑھانے پر افسران اور عملے کو بونس دیا جا سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔