پاکستان اسپورٹس بورڈ کی باکسنگ فیڈریشن کے صدر و سیکریٹری کیخلاف سخت کارروائی

دونوں عہدیدار باکسر ذوہیب رشید کے اٹلی میں سلپ ہونے کے واقعہ کے ذمہ دار ہیں، پی ایس بی بورڈ آف گورنرز


September 21, 2024
فوٹو فائل

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مستقبل میں کوئی بھی ذمہ داری نہ سونپنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے کہا ہے کہ باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو مستقبل میں نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے ساتھ کوئی ذمہ داری نہ سونپی جائے۔

پی ایس بی بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری کرنل(ر)محمد ناصر اعجاز تنگ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے میں ناکام رہے۔

بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن کے دونوں عہدیدار باکسر ذوہیب رشید کے اٹلی میں سلپ ہونے کے واقعہ کے ذمہ دار ہیں، باکسر زوہیب رشید کے بیرون ملک غائب ہونے سے پاکستان کی نیک نامی پرساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن باکسر زوہیب رشید پر مستقبل میں کسی بھی طرح کے ایونٹ میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں