دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست
271 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی۔
لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.4 اوورز میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 271 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی، پانچ او ڈی آئی میچز پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔