ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

شرپسند دہشت گردوں کے حملے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک September 21, 2024
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے ژوب کے علاقے سلیازہ میں شیرانی جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ شہید اہلکار کے جسد خاکی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ژوب اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر کے شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |