کیا گوگل پاسورڈ کو ختم کرنے جا رہا ہے

گوگل اپنے گوگل پاس ورڈ مینیجر کے لئے ایک دلچسپ اپ ڈیٹ جاری کرنے جا رہا ہے


ویب ڈیسک September 22, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے گوگل پاس ورڈ مینیجر کے لئے ایک ایسی اپ ڈیٹ جاری کرنے جا رہی ہے جس سے صارفین اپنے بہت سی ڈیوائسز کو پاس کیز سے جوڑ سکیں گے۔

اب تک لوگ صارفین اینڈرائیڈ پر گوگل پاس ورڈ مینیجر میں پاس کیز محفوظ کرسکتے تھے ، لہٰذا مختلف ڈیوائس میں اس کا استعمال محدود تھا۔ دوسری آلات پر پاس کیز کا استعمال کرنا ممکن تھا لیکن اس کے لئے صارفین کو کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا تھا۔

یہ اپ ڈیٹ ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور اینڈرائیڈ پر گوگل پاس ورڈ مینیجر کے ذریعہ پاس کو محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ کروم او ایس کے لیے اس کا فی الحال بیٹا ٹیسٹ جاری ہے۔ گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی او ایس سپورٹ 'جلد ہی آ رہی ہے'۔

ایک بار محفوظ ہونے کے بعد، پاس کی خود بخود گوگل پاس ورڈ مینیجر کا استعمال کرتے ہوئے دوسری ڈیوائسز کے ساتھ جڑ جاتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے، لہٰذا کسی کے لیے اندر جانا اور معلومات چوری کرنا بہت مشکل ہوگا۔

واضح رہے پاس کی پاس ورڈ سے قدرے مختلف ہے۔ پاس کی ایک ڈیجیٹل کریڈینشیل ہے جو صارفین کو پاس ورڈ استعمال کیے بغیر اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ کمپنی گزشتہ برس سے اپنے سافٹ ویئر سوٹ میں پاسکیز استعمال کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں