بلوچستان میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

28 سالہ مریض کو کانگو وائرس کی تصدیق، بلوچستان میں رواں سال میں اب تک 34 کیسز رپورٹ ہوئے


ویب ڈیسک September 22, 2024
فوٹو: فائل

بلوچستان کے دارالحکومت میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کے 28 سالہ رہائشی کو کانگو وائرس کی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اُسے فاطمہ جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 34 ہوگئی جبکہ اب تک 9 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |