سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے والی خاتون وکیل کا لائسنس معطل
خاتون وکیل نے سیشن کورٹ سریاب میں سول جج کے چیمبر کو تالا لگایا تھا
سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے والی خاتون وکیل کا وکالت نامہ منسوخ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے کے معاملے پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے نوٹس لیا اور سول جج کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون وکیل کا وکالت نامہ منسوخ کردیا۔
خاتون وکیل کی شناخت فرزانہ خلجی کے نام سے ہوئی جس نے سیشن کورٹ سریاب میں سول جج کے چیمبر کو تالا لگایا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید قانونی کاروائی کے لیے معاملے کو بلوچستان بار کونسل کو بھجوا دیا۔