ايران کی جامعات نے 80 شعبوں ميں خواتين كے داخلے كو ممنوع قرار دے ديا

یہ اقدام حكومت کی جانب سے خواتين كو تعليم سے دور ركھنے کی پاليسی كا حصہ ہے.نوبل انعام يافتہ وكيل شيريں عبادی۔


APP September 22, 2012
ايران کی تين درجن سے زائد جامعات نے 80 شعبوں ميں خواتين كے داخلے كو ممنوع قرار دے ديا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

ايران کی تين درجن سے زائد جامعات نے 80 شعبوں ميں خواتين كے داخلے كو ممنوع قرار دے ديا ہے۔

برطانوی ريڈيو كے مطابق ان شعبوں ميں نيوكليئر فزكس ، كمپيوٹر سائنس، بزنس، علم آثار قديمہ اور انگريزی ادب كے شعبے شامل ہيں۔ اس اقدام کی كوئی وجہ نہيں بتائی گئی۔ ايران ميں انسانی حقوق کی نوبل انعام يافتہ وكيل شيريں عبادی نے كہا ہے كہ يہ اقدام حكومت کی جانب سے خواتين كو تعليم سے دور ركھنے کی پاليسی كا حصہ ہے، انہوں مزید نے كہا كہ خواتین کو معاشرے کا فعال حصہ بننے سے روکنے کےلئے حكومت مختلف طريقوں سے خواتين کی تعليم تک رسائی كو محدود كررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |