ایکسپریس رمضان پکوان میں پیش ہے ’’چیزی چکن چیلوز‘‘
’’چیزی چکن چیلوز‘‘ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد بھی ہیں اور بچوں اور بڑوں سب ہی کو ضرور پسند آئیں گے۔
ماہ مبارک کی مناسبت سے آپ کے لئے ایکسپریس رمضان پکوان میں اب پیش ہے ''چیزی چکن چیلوز''۔
اجزا:
ہری مرچ 20 عدد (موٹی اور لمبی)، چکن ایک کپ (ابلا اور باریک کٹا ہوا)، چیڈر چیز 200 گرام (کدوکش کی ہوئی)، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)، دیگی مرچ آدھا چائے کا چمچ، نمک آدھا چائے کا چمچ، میدہ ایک کپ، انڈے 2 عدد، بریڈ کرمبز حسب ضرورت، تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:
سب سے پہلے ہری مرچوں کو دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں، پھر ہری مرچوں میں چھری کی مدد سے درمیان سے کٹ لگا کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پیالے میں چکن، چیڈر چیز، نمک، کالی مرچ اور دیگی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں، اب اس مکسچر کو مرچوں میں بھر لیں، پھر اسے میدہ میں کوٹ کرکے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمبز میں کوٹ کرلیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں مرچوں کو ڈیپ فرائی کرلیں اور مزیدار ''چکن چیز چیلوز'' کو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ کھانے کی ترکیب کے ساتھ تصاویر بھیجنا بھی ضروری ہیں۔