حکومت کا نندی پور پاور پروجیکٹ کو سوئی گیس پر چلانے کا فیصلہ

دسمبر تک 425 میگاواٹ بجلی کی پیدوا ر مکمل ہو جائیگی، منصوبے کی بندش کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، منیجنگ ڈائریکٹر


INP July 13, 2014
دسمبر تک 425 میگاواٹ بجلی کی پیدوا ر مکمل ہو جائیگی، منصوبے کی بندش کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، ڈالر کی قدر میں اضافے سے لاگت بڑھی، منیجنگ ڈائریکٹر. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کا نندی پور پاور پراجیکٹ کو فرنس آئل اور ڈیزل کے بعد سوئی گیس پر چلانے کا بھی فیصلہ، رواں سال دسمبر تک پیدوار 425 میگاواٹ بجلی کی پیدوا ر مکمل ہو جائیگی۔

منیجنگ ڈائریکٹر نندی پور محمد محمود نے ''آئی این پی''سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور پاور پر اجیکٹ ڈیزل کے ساتھ ساتھ فر نس آئل پر چلایا جا سکتا ہے مگر ڈیزل اور فرنس آئل کے مہنگے ہونے کی وجہ سے اب نندی پاور پراجیکٹ کوسوئی گیس پر بھی چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس کو جلد ازجلد مکمل کر لیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ نندی پورمیں 4 ٹربائین لگائی جانی ہیں جن میں 95 میگاواٹ کی ایک ٹر بائین نے بجلی کی پیدوا ر بھی شروع کردی اور باقی تین ٹر بائین دسمبر2014 تک مکمل ہو جائیں گی جس سے 425 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جا ئیگی۔

ایک سوال کے جواب میں محمد محمود نے کہا کہ ماضی حکو مت کی وجہ سے نندی پور پاور پر اجیکٹ کے 5ارب روپے کے پرزے چوری اور ڈرائی پورٹ پر خراب ہوئے ہیں اور جہاں تک نندی پور پاور پر اجیکٹ کی لاگت میں اضافے کا تعلق ہے تو ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ 2008 میں جب منصوبے کا آغاز ہوا تواس وقت ڈالر62 روپے کا اور اگست2013میں جب دوبارہ کام کا آغاز کیا گیا تو ڈالر کی قیمت 105 روپے کے قر یب تھی۔ انہوں نے کہا کہ نندی پاور پراجیکٹ کی بندش کے بارے میں باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہم روز سحری اور افطاری کے دروان اسکو چلا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں