
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بجلی نے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر پرسنز کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈسکوز میں اصلاحات اور گورننس کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں ملازمین کی کمی اور ہیومن ریسورس پر خاص طور پر بات چیت ہوئی، اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ لائن لاسز میں کمی، بجلی کی چوری کے خاتمے اور کسٹمر کیئر کی جانچ پڑتال دوبارہ سے کی جائے۔
نائب وزیراعظم نے ڈسکوز کو ہدایت دی کہ پرانی اور بے کار آسامیوں پر نظرثانی کی جائے تاکہ کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے ڈسکوز میں گورننس کے مسائل کو حل کرنے کیلیے حکومت کے مکمل عزم کا اعادہ کیا، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔