امریکا میں مسلح افراد کی راہگیروں پر فائرنگ 4 ہلاک اور درجنوں زخمی

ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک September 22, 2024
ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں

امریکی ریاست الاباما میں متعدد حملہ آوروں نے شہریوں پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس افسر ٹرومین فٹزجیرالڈ نے بتایا کہ یہ واقعہ برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں رات گئے پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والوں کی تعداد 2 یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی ہمیں 2 بالغ مرد اور ایک بالغ خاتون کی گولیاں لگی لاشیں ملیں جب کہ درجنوں زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

حملہ آور اس کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ شہریوں سے حملہ آوروں کی شناخت کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واقعے کی تحقیقات میں متعدد ایجنسیاں شامل ہیں جن میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد شامل ہیں۔

تاحال واقعے کے محرک کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی حملہ آوروں سے متعلق کوئی ابتدائی معلومات مل سکی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا میں رواں برس 403 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں 12 ہزار سے زائد افراد مارے گئے جب کہ زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں