پریتی زنٹا کو کس فلمساز نے 600 کروڑ کی جائیداد کی آفر کی

جب میرا مرنے کا وقت قریب آئے گا تو میں وصیت کردوں گا، فلمساز


ویب ڈیسک September 22, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی 'ڈمپل گرل' پریتی زنٹا کو بھارتی فلمساز نے 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش کی تھی لیکن اداکارہ نے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز شاندار امروہی جو ممتاز تجربہ کار فلمساز کمال امروہی کے بیٹے ہیں، وہ پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی سمجھتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی تمام جائیداد اداکارہ کے نام کرنا چاہتے تھے۔

یہ خبر بھارتی میڈیا پر سامنے آئی تو پریتی زنٹا نے یہ پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد کی جگہ کسی کو نہیں دے سکتی، میرے حالات اتنے بُرے نہیں ہیں کہ مجھے دوسروں کی جائیداد لینے کی ضرورت پڑ جائے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا کے انکار کے بعد فلمساز شاندار امروہی اپنے بیان سے ہی مُکر گئے تھے۔

شاندار امروہی کا کہنا تھا کہ میں پریتی زنٹا کو اپنی جائیداد نہیں دوں گا، میں ابھی زندہ ہوں، جب میرا مرنے کا وقت قریب آئے گا تو میں وصیت کردوں گا۔

فلمساز نے کہا تھا کہ میں اپنی جائیداد پریتی کے لیے کیوں چھوڑوں؟ کیوں نہ کترینہ کیف کے لیے چھوڑ دوں؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |