عالیہ کی شادی رنبیر سے ہوگی کرن جوہر کی سالوں پہلے پیشگوئی

کرن جوہر کی چھٹی حس بہت کمال کی ہے، عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلمساز کرن جوہر نے سالوں پہلے ہی اُن کی اور رنبیر کپور کی شادی کی پیشگوئی کردی تھی۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر معروف کامیڈین کپل شرما کے شو 'دی گریٹ انڈین کپل شو' کا دوسرا سیزن ریلیز ہوگیا ہے جبکہ چند روز قبل دوسرے سیزن کا مختصر پرومو جاری کیا گیا تھا۔

'دی گریٹ انڈین کپل شو' کے پرومو میں دکھایا گیا تھا کہ اس نئے سیزن میں کون کونسے بالی ووڈ ستارے شو کے مہمان بنیں گے۔

اسی پرومو میں عالیہ بھٹ اور فلمساز کرن جوہر کو بھی دکھایا گیا تھا، شو کے میزبان کپل شرما کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ کرن جوہر کو پہلے سے ہی معلوم تھا کہ میری شادی رنبیر کپور کے ساتھ ہوگی۔


مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ نے شادی کے بعد بالآخر اپنا نام تبدیل کرلیا

عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں آج یہ راز کھولنا چاہتی ہوں کہ کرن جوہر کی چھٹی حس بہت کمال کی ہے، اُنہوں نے ہماری شادی کے بارے میں جو پیشگوئی کی تھی، وہ سچ ثابت ہوئی۔

اداکارہ کی بات سُن کر کرن جوہر نے کہا کہ جب عالیہ اور رنبیر کے درمیان دوستی ہوئی تھی تو مجھے اُسی وقت معلوم ہوگیا تھا کہ ان کا رشتہ شادی میں بدل جائے گا۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا اور پھر اپریل 2022 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔

2022 میں 6 نومبر کو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راہا کپور رکھا۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }