پی ٹی آئی کا جلسہ فارم 47 کی جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا حماد اظہر
جعلی حکومت اب پی ٹی آئی کو چاند پر بھی جلسے کی اجازت دے وہاں پر بھی پہنچیں گے، حماد اظہر
قائم مقام صدر و جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا جلسہ فارم 47 کی جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا، اب کرپٹ ٹولے کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے۔
اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور جلسے کو کامیاب بنانے پر قوم کو مبارکباد دی، لاہوریوں نے ثابت کیا کہ لاہور تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی تمام تر فسطائیت اور رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں فیملیز اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، گزشتہ روز عوام نے ثابت کیا کہ جعلی حکومت اب پی ٹی آئی کو چاند پر بھی جلسے کی اجازت دے وہاں پر بھی پہنچیں گے۔
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شوکت بسراء کا کہنا تھا کہ 12 گھنٹے کے مختصر نوٹس پر پی ٹی آئی کا لاہور میں تاریخی جلسہ منعقد ہوا اور کنٹینروں سے بند سڑکوں کو عبور کر کے میلوں پیدل چل کر عوام جلسے میں پہنچے۔ ابھی تو یہ جلسے عمران خان کے بغیر ہو رہے ہیں ڈرو اس دن سے جب عمران خان باہر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہاری ہوئی ٹک ٹاکر جعلی وزیر اعلیٰ مریم صفدر جھوٹوں کی نانی ہے ویسے ہی اس کی نوکرانی اور ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی بیٹی عظمیٰ بخاری بھی جھوٹی ہے۔
شوکت بسراء کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی نے جو پہاڑ کھودا اس میں تین چوہے عطا تارڑم مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری نکلے، تینوں چوہے عطائی ڈاکٹر کے علاج کے بعد گنتی بھول گئی اور تینوں ایک ہزار ایک ہزار پڑھنے لگے، عطائی ڈاکٹر کے علاج کے بعد عظمیٰ بخاری کی تو عینک ہی اتر گئی۔