کراچی 858 نشستوں کیلئے 12 ہزار 846 امیدواروں نے میڈیکل کا داخلہ ٹیسٹ دیا

کراچی کی مختص نشستوں میں 746 اوپن میرٹ اور 112 سیلف فنانس کی نشستیں ہیں


Staff Reporter September 22, 2024
فوٹو: ایکسپریس

شہر قائد میں 858 نشستوں کیلئے 12 ہزار سے زائد امیدواروں نے میڈیکل کا داخلہ ٹیسٹ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی جانب سے رواں سال ایم ڈی کیٹ 2024 میں 12 ہزار 846 امیدواروں نے حصہ لیا جن کیلئے 858 نشستیں مختص کی گئی ہیں جن میں سے 746 اوپن میرٹ اور 112 سیلف فنانس کی نشستیں ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی میں 6 ہزار جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں 6 ہزار 846 امیدواروں نے امتحان دیا۔

والدین نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا ساڑھے 12 ہزار سے زائد طلبہ کیلئے صرف دو امتحانی مراکز قائم کیے گئے ، گرلز اور بوائز کا ایک ہی سینٹر لگایا گیا جبکہ الگ الگ انتظام ہونا چاہیے تھا۔

ایم ڈی کیٹ کی امیدوار نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم امتحانی مرکز میں کسی کسی لائن میں پنکھے نہیں تھی شدید گرمی میں امتحان دینے پر مجبور ہوگئے۔

چار گھنٹے باہر کھڑا ہونے کے بعد امتحان حل کرنا ویسے ہی مشکل ہوگیا تھا جبکہ کچھ امیدواروں کو شکایت تھی کہ کچھ والدین گیٹ پر جمع تھے جس کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہوا۔

ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے باہر پرچے سے پہلے طلبہ و والدین کو بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا، پارکنگ سختی سے منع ہونے کے باوجود کچھ والدین نے پارکنگ کی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، اس کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کو یقینی بنایا جبکہ بدنظمی سے بچنے کیلئے پولیس اور رینجرز اہلکار بھی تعینات تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |