اسنوکر چیمپئن شپ: اسجد اقبال اور اویس منیر نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

منگولیا: پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق  منگولیا میں جاری ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں گروپ جے کے ٹاپ سیڈ اور عالمی کپ  کے برانز میڈلسٹ  اسجد اقبال نے اپنے دوسرے میچ میں سیڈ 3 بھارتی حریف پنڈو رانگیا کو 1-4 سے شکست دی۔

اگلے میچ میں گروپ کے سیڈ 2 عراقی کھلاڑی علی جلیل علی کے خلاف اسجد کو سخت مزاحمت درپیش رہی  تاہم  اسجد نے 3-4 سے فتح پاکرناک آوٹ مرحلہ میں قدم رکھ دیا۔

دوسری جانب گروپ کے میں  ٹاپ سیڈ اویس منیر اپنے دوسرے میچ میں سنگاپور کے جیا جون اونگ کو 1-4 سے ٹھکانے لگانے کے بعد اگلے میچ میں اسرائیلی کھلاڑی سیڈ 2  شاچرروبرک سے مات کھا گئے۔ اسرائیلی حریف نے  اویس منیر کو 3-4 سے شکست دی۔

اس طرح اسجد اقبال نے اپنے تینوں گروپ میچزجیت کر پری کوارٹر میں رسائی پالی جبکہ اویس منیر 2 فتوحات کے ساتھ  راؤنڈ آف ٹوئنٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔