ٹانک میں تیزرفتاری کے باعث کار کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 6 جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 22 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: ٹانک  میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی، کارسوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیور ذرائع کے مطابق ٹانک  میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب  کار تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث اس میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق ہونےو الے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کی نعشیں اور شدید زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارسوار بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکا اظہارافسوس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تانک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد  کے جاں بحق ہونے پرسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔