وزیراعظم کو روجھان مزاری انتظامیہ نے جعلی خیمہ بستی کادورہ کرادیا

متاثرین سیلاب نے جعلی خیمہ بستی پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف کیمپ صرف وزیراعظم کو....


ویب ڈیسک September 22, 2012
متاثرین سیلاب نے جعلی خیمہ بستی پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف کیمپ صرف وزیراعظم کو دکھانے کے لئے لگایا گیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو روجھان مزاری کی انتظامیہ نےجعلی خیمہ بستی کا دورہ کرادیا۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے روجھان مزاری میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا. اس موقع پر انتظامیہ نےانہیں ایک جعلی خیمہ بستی کا دورہ کرادیا جہاں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدام کرے گی تاہم وزیراعظم کے جاتے ہی جعلی خیمہ بستی بھی رخصت ہوگئی اورجس کے ہاتھ جولگا وہ اٹھا کرلے گیا۔

متاثرین سیلاب نے جعلی خیمہ بستی پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف کیمپ صرف وزیراعظم کو دکھانے کے لئے لگایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |