مغربی دنیا اسرائیل کو خطے میں جارحانہ جنگ پھیلانے سے روکے ترک صدر

غزہ جنگ کو ایک سال مکمل ہوگئے اور اسرائیل اب لبنان تک جنگ پھیلانا چاہتا ہے، طیب اردوان


ویب ڈیسک September 22, 2024
اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، فوٹو: فائل

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کو غزہ کے بعد اب دوسرے ممالک تک پھیلا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے نیوز کانفرنس میں اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال ہوگیا اور اب وہ جنگ کو لبنان تک پھیلا رہا ہے۔ جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا۔

ترک صدر نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جارحانہ جنگ پھیلانے سے روکا جائے اور بھی کوئی ملک یا ادارہ جو دنیا میں امن چاہتا ہے وہ آگے بڑھے اور اسرائیل کو جارحیت سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ پر بھی کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے انسانی بنیادوں پر کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان بھر میں پیجر اور واکی ٹاکی حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 3000 سے زائد زخمی ہوئے اور جس کے بعد حزب اللہ نے بھی لبنانی سرحد سے اسرائیل پر سیکڑوں راکٹس برسائے تھے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |