اے پی ڈھلوں نے انڈین ٹور کا اعلان کردیا مداحوں میں جوش و خروش

کنسرٹ کی تاریخیں اور مقامات ابھی تک سامنے نہیں آئے مگر اس اعلان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے


ویب ڈیسک September 22, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بھارت نژاد کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلوں نے اپنے ہندوستانی مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے کنسرٹ کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔

اے پی ڈھلوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، 'جلد بھارت کا دورہ... میں گھر آ رہا ہوں۔'

کنسرٹ کی تاریخیں اور مقامات ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں، مگر اس اعلان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

اے پی ڈھلوں اپنے پنجابی اور ویسٹرن موسیقی کے امتزاج کے لیے مشہور ہیں اور جیسے ہی انہوں نے اپنے دورے کا اشارہ دیا، مداحوں نے ان کے پوسٹ کے نیچے جوش و جذبات بھرے تبصرے کیے۔

اے پی ڈھلوں کے اس اعلان کے دوران دلجیت دوسانجھ اور کولڈ پلے جیسے بین الاقوامی فنکاروں نے بھی اپنے کنسرٹس کا اعلان کیا ہے، جس سے شائقین میں مزید جوش و خروش دیکھنے کو ملا ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے بھی حال ہی میں اپنے دل-لومناتی کنسرٹ کے بھارتی مرحلے کا اعلان کیا ہے، جو 26 اکتوبر 2024 کو دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں