- شہری نے ٹیلر سوئفٹ کا گٹار خرید کر ہتھوڑے مار مار کر توڑ دیا
- اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، سی این این
- جنس تبدیلی کا عمل دماغی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار
- امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی
- مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تجارتی خسارہ 5ارب 43کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
- ایکس کی مالیت پورے ادارے کی قیمت خرید سے بھی زیادہ کم ہوگئی
- جسٹس جمال مندوخیل نے تلخ حقیقت سے پردہ اٹھادیا
- اسرائیلی حملہ ہوا تو یہودی حکومت کے تمام انفرااسٹرکچر کو تباہ کردیں گے، ایرانی آرمی چیف
- پاک انگلینڈ سیریز؛ آخری لمحات میں ٹی وی معاہدے کا امکان
- مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- ایندرائیڈ جی میل پر ریپلائی کرنا اب اور بھی آسان
- پی سی بی نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا
- کینیڈین لائبریری کو 3 مشہور کتابیں 40 سال بعد واپس
- لاہور؛ داتا دربار سے بدفعلی کیلیے استعمال ہونے والے 6 کم عمر لڑکے بازیاب
- دنیا کے مہنگے ترین چاول
- بین الاقوامی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- شہر میں اجتماع ، جلسے و جلوس پر پابندی ہے، اسلام آباد پولیس
- ہم اپنی توہین برداشت نہیں کرینگے، چیف جسٹس پی ٹی آئی وکیل کی دھمکی پر برہم، پولیس طلب
- اسرائیل ہم سے نہ الجھے، اپنی طاقت کی ابھی صرف ایک جھلک دکھائی ہے، ایرانی صدر
- آرٹیکل 63 اے پر سماعت: چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا
جیکولین فرنینڈز کا ہالی ووڈ ڈیبیو : جین کلاڈ وین ڈیم کے ساتھ فلم کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈز ہالی ووڈ کے ایکشن اسٹار جین کلاڈ وین ڈیم کے ساتھ آنے والی ایکشن فلم ’کل اِم آل 2‘ میں نظر آئیں گی۔
سونی پکچرز کی یہ فلم 24 ستمبر کو ڈیجیٹل طور پر ریلیز کی جائے گی اور فلم کے ٹریلر میں اداکارہ کا کردار وین ڈیم کی آن اسکرین بیٹی ونیسا کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
فلم کی کہانی ’کل اِم آل‘ کے سات سال بعد کی ہے، جہاں ریٹائرڈ جاسوس فلپ (جین کلاڈ وین ڈیم) اپنی بیٹی ونیسا ( جیکولین فرنینڈز) کے ساتھ اٹلی کے ایک دور دراز گاؤں میں چھپ کر زندگی گزار رہے ہیں لیکن ان کی پرامن زندگی اس وقت تباہ ہو جاتی ہے جب ان کے پرانے دشمن کا بھائی ولاد ان کی جگہ معلوم کر لیتا ہے، اب فلپ اور ونیسا کو اپنی جان اور گاؤں کو بچانے کے لیے ایک ساتھ لڑنا ہوگا۔
ستمبر 2023 میں جین کلاڈ وین ڈیم اور جیکولین فرنینڈز کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد سے دونوں کی مشترکہ فلم کی افواہیں گردش کر رہی تھیں اور اب ٹریلر کے ساتھ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے۔
جیکولین فرنینڈز اس ہالی ووڈ پروجیکٹ کے علاوہ بھی متعدد دلچسپ فلموں کا حصہ ہیں، جن میں آنے والی فلم “ویلکم ٹو دی جنگل” بھی شامل ہے، جس میں اکشے کمار، روینا ٹنڈن، دشا پٹانی، لارا دتہ، سنیل شیٹی، سنجے دت اور دیگر شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔