جیکولین فرنینڈز کا ہالی ووڈ ڈیبیو جین کلاڈ وین ڈیم کے ساتھ فلم کا ٹریلر جاری

فلم کے ٹریلر میں اداکارہ کا کردار وین ڈیم کی آن اسکرین بیٹی ونیسا کے طور پر دکھایا گیا ہے

فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈز ہالی ووڈ کے ایکشن اسٹار جین کلاڈ وین ڈیم کے ساتھ آنے والی ایکشن فلم 'کل اِم آل 2' میں نظر آئیں گی۔

سونی پکچرز کی یہ فلم 24 ستمبر کو ڈیجیٹل طور پر ریلیز کی جائے گی اور فلم کے ٹریلر میں اداکارہ کا کردار وین ڈیم کی آن اسکرین بیٹی ونیسا کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کہانی 'کل اِم آل' کے سات سال بعد کی ہے، جہاں ریٹائرڈ جاسوس فلپ (جین کلاڈ وین ڈیم) اپنی بیٹی ونیسا ( جیکولین فرنینڈز) کے ساتھ اٹلی کے ایک دور دراز گاؤں میں چھپ کر زندگی گزار رہے ہیں لیکن ان کی پرامن زندگی اس وقت تباہ ہو جاتی ہے جب ان کے پرانے دشمن کا بھائی ولاد ان کی جگہ معلوم کر لیتا ہے، اب فلپ اور ونیسا کو اپنی جان اور گاؤں کو بچانے کے لیے ایک ساتھ لڑنا ہوگا۔




ستمبر 2023 میں جین کلاڈ وین ڈیم اور جیکولین فرنینڈز کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد سے دونوں کی مشترکہ فلم کی افواہیں گردش کر رہی تھیں اور اب ٹریلر کے ساتھ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے۔

جیکولین فرنینڈز اس ہالی ووڈ پروجیکٹ کے علاوہ بھی متعدد دلچسپ فلموں کا حصہ ہیں، جن میں آنے والی فلم "ویلکم ٹو دی جنگل" بھی شامل ہے، جس میں اکشے کمار، روینا ٹنڈن، دشا پٹانی، لارا دتہ، سنیل شیٹی، سنجے دت اور دیگر شامل ہیں۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }