راولپنڈی ہزار کالونی میں رکشہ کھڑا کرنے کے تنازے پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

لواحقین نے میت فوارہ چوک میں رکھ دی اور کئی گھنٹے تک دھرنا دے کر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا


Saleh Mughal September 22, 2024
فوٹو- فائل

تھانہ رتہ امرال کے علاقے ہزار کالونی میں رکشہ کھڑا کرنے کے تنازے پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ والد والدہ سمیت تین زخمی ملزمان فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہزارہ کالونی میں بابر جدون وغیرہ نے گلی میں رکشہ کھڑا دیکھا تو اس کی ہوا نکال دی اقدام پر ثاقب وغیرہ نے گلہ کیا تو بابر جدون وغیرہ نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے ثاقب پیٹ مین گولی لگنے سے دم توڑ گیاجںکہ ڈنڈوں و لاٹھیوں کے وارون سے مقتول کا والد امیر فیاض والدہ یاسمین بی بی اور بھائی عثمان بھی زخمی ہوئے۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے وی ایٹ گاڑی میں فرار ہوجانے میں کامیاب رھے پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں بابر جدون وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

لواحقین نے دن دیہاڑے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا اور میت فوارہ چوک رکھ کر کئی گھنٹے دھرنا دے کر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا نماز مغرب کے قریب پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بھی واقغہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |