مولانا فضل الرحمٰن کی جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی آمد، مولانا انور بدخشانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسٹاف رپورٹر  اتوار 22 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وفد کے ہمراہ جامعہ بنوری ٹاؤن کا دورہ کیا۔

مولانا فضل الرحمن نےشیخ الحدیث مولانا انور بدخشانی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی اور کہا کہ مولانا بدخشانی مرحوم کی رحلت سے علم کا ایک باب بند ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا بدخشانی مرحوم کو دینی علوم وفنون پر بڑی دسترس تھی مرحوم کی علمی و تحقیقی تصانیف سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر مولانا بدخشانی مرحوم کے بیٹے مفتی محمد انس اور دیگر افراد بھی موجود تھے اس موقع پر بنوری ٹاؤن کے نائب مہتمم مولانا سید احمد بنوری، مولانا امداداللہ یوسف زئی، مولانا طلحہ رحمانی بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ وفد میں مولانا راشد سومرو اور قاری محمد عثمان موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔