سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری شہری پریشان

لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان پر عمل نہ ہوسکا، کے الیکٹرک پیداواری صلاحیت سے کم بجلی پیدا کررہا ہے، ذرائع


Staff Reporter July 14, 2014
لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان پر عمل نہ ہوسکا، کے الیکٹرک پیداواری صلاحیت سے کم بجلی پیدا کررہا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

رمضان المبارک کے دوران کراچی میں بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کے الیکٹرک کراچی میں افطار اور سحری کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان پر عمل درآمد نہیں کررہی ہے۔

شہر کے بیشتر علاقے جزوی طور پر بجلی کی فراہمی سے محروم رہتے ہیں، پیداواری صلاحیت سے کم بجلی کی پیدا کرکے کراچی میں بجلی کا مصنوعی بحران برقرار رکھا جارہا ہے، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز پر کے الیکٹرک کی جانب سے سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ توقع کی جارہی تھی کہ کے الیکٹرک ماہ صیام کے دوران طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ سے شدید متاثرہ علاقوں کو بھی ریلیف فراہم کرے گی تاہم یہ تمام توقعات اور اعلانات صرف ذرائع ابلاغ کے ذریعے تشہیر ہی کی حد تک محدود رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر بن قاسم بجلی گھر اور نجی بجلی گھر گل احمد اور ٹپال اپنی پوری استعداد سے بجلی پیدا کریں تو لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم سے کم سطح پر لے جایا جاسکتا ہے تاہم بجلی کمپنی کی انتظامیہ میںاخراجات میں کمی کے نام پر مکمل استعداد سے بجلی پیدا نہیں کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔