مودی کا پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر خیر سگالی پیغام تک نہ چھوڑا
مودی کا خصوصی طیارہ صبح 04:50 بجے لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر 45منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں سفر کیا۔
بین الاقوامی روایتی آداب کے منافی مودی نے حسب سابق پاکستانی حکومت یا عوام کیلیے خیرسگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مودی امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کیلیے صبح سویرے دارالحکومت دہلی سے امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کیلیے روانہ ہوئے۔
مودی کا خصوصی طیارہ صبح 04:50 بجے لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ مودی 36000 فٹ کی بلندی سے حافظ آباد، چکوال، اسلام آباد اور مردان کے اوپر سے ہوتے ہوئے صبح 05:35 بجے چترال سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔
ترجمان بھارتی وزیراعظم ہاؤس نے بتایا پاکستانی حکام سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی باضاطہ طور پر اجازت لی گئی۔