اجناس کی درآمد میں کمی چاول کی برآمدات میں اضافہ

ڈی اے پی کی کھپت 796853 ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے


خبر ایجنسی September 23, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

جولائی اگست میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 18.15 فیصد کمی، چاول برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کیلینڈر سال کے 8 ماہ میں کھادوں کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پاکستان نے 1.066ارب ڈالر کی غذائی اجناس درآمد کیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 1.303 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلہ میں 18.15 فیصد کم ہے تاہم خشک میوہ جات کی درآمدات میں 88.24 فیصد، مصالحہ جات میں 59.05 فیصد اضافہ ہوا.

اس دوران چاول کی برآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 98.58 فیصد اضافہ ہوا، 430045 ٹن چاولوں کی برآمد سے 272.057 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔

جنوری تا اگست ملک میں یوریا کھاد کی کھپت 4208311 ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی کھپت کے مقابلے میں3.9 فیصد کم ہے، ڈی اے پی کی کھپت 796853 ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |