بابا گورو نانک کی برسی کرتارپور سے بارڈرتک نگرکیرتن جلوس
کھجوروں کی فصل سے چھو ہارہ پرشاد کی تقسیم کا آ غا ز کیا
بابا گورو نانک کی برسی کی مرکزی تقریب نگر کیر تن کا جلوس گزشتہ سہہ پہر دربار صاحب کرتار پور سے لے کر زیرو لائن بارڈر ٹرمینل تک نکالا گیا۔
بھارتی یاتری بھی کثیر تعداد میں راہداری کے ذریعے کرتارپور پہنچے، اس طرح بابا جی گورو نانک دیو جی کی 485 ویں برسی (جوتی جوت)کی تقریبات اتوار کے روز ختم ہو گئیں، تقریبات کا اختتام گورودوارہ سری دربار صاحب کرتارپور میں بھوگ اکھنڈ پا ٹھ کے ساتھ ہوا۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن نے صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ تقریبات کے آخری روز گورو نانک دیو جی کے ساتھی بھائی مردانہ کے مجسمے کی نقاب کشائی اور کھیتی صاحب میں مختلف سبزیوں کے بیج و پھل دار پودے لگا کر کاشت کی، کھجوروں کی فصل سے چھو ہارہ پرشاد کی تقسیم کا آ غا ز کیا ۔
برسی کی تقریبات میں شرکت کیلیے آنیوالے یاتریوں نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال، سیوا اور یہاں سکھوں کو ملنے والے پیار اور احترام پر پاکستان کے عوام، حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ رمیش سنگھ کا برسی کے موقع پر یہ پیغام تھا کہ کرتار پور راہداری دنیا بھر کی سکھ قوم کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ برسی جوتی جوت کا اختتام دعائیہ تقریب سے ہوا۔