کراچی شیریں جناح کالونی میں آتشزدگی سے 30 سے زائد سرکاری گاڑیاں جل گئیں

جلنے والی گاڑیاں سرکاری ملکیت تھی، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی


ویب ڈیسک September 23, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

کلفٹن شیریں جناح کالونی پلاٹ میں کھڑی ناکارہ گاڑیوں میں آتشزدگی کے دوران 30 سے زائد گاڑیاں جزوی یا مکمل جل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی علی الصبح بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک ون شیریں جناح کالونی قرطبہ مسجد کے قریب پلاٹ میں کھڑی ناکارہ گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور گاڑیوں میں لگنے والی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

گاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیا جس پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم اور 3 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی گئی۔

کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ اس دوران 30 سے زائد ناکارہ گاڑیاں جزوی یا مکمل جل گئیں، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول پر آگ لگنے کی اطلاع صبح ساڑھے 6 بجے موصول ہوئی تھی، آتشزدگی کے دوران 20 سے زائد ناکارہ گاڑیاں جل کر خاکستر ہوئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع صبح ساڑھے پانچ کے قریب موصول ہوئی تھی اور کے ایم سی کی 2 فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کی گئیں، آتشزدگی کے دوران 30 سے زائد ناکارہ گاڑیاں جزوی یا مکمل جل گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جلنے والی گاڑیاں سرکاری ملکیت تھی، فوری طور پر گاڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ادھر پولیس اور ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق فوری طور پر گاڑیوں کی ملکیت کا تعین نہیں ہو سکا جبکہ اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |