بالی ووڈ کے امیر ترین اداکار شاہ رخ خان کی تعلیم کتنی

کنگ خان نے 12ویں جماعت میں 80.5 فیصد نمبر حاصل کیے تھے


ویب ڈیسک September 23, 2024
شاہ رخ خان نے اداکاری کی خاطر اپنی ماسٹرز کی ڈگری بھی ادھوری چھوڑی : فوٹو : فائل

فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی بالی ووڈ کے کامیاب اور امیر ترین اداکار بننے والے کنگ شاہ رخ خان کی تعلیم سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

شوبز انڈسٹری میں کامیاب بننے کے لیے کسی خاص ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے فنکار میں ٹیلنٹ، خود پر اعتماد، جنون اور شوق ہونا چاہیے۔

اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے لوگ کم تعلیم یافتہ ہوتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ فنکار صرف میٹرک یا انٹر تک ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں کیونکہ انہیں اپنے پیشے میں تعلیم یا ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن بالی ووڈ میں ایک ایسے اداکار بھی ہیں جن کے پاس ایک سے زائد ڈگریاں ہیں۔

یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ہیں جنہوں نے اداکاری کی خاطر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اپنی ماسٹرز کی ڈگری چھوڑ دی تھی لیکن اس کے بعد، اداکار نے تین اعزازی ڈگریاں اپنے نام کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی ابتدائی تعلیم نئی دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے حاصل کی جہاں انہوں نے 12ویں جماعت میں 80.5 فیصد نمبر حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کے 300 سے زائد ایوارڈز کونسی خاص جگہ پر محفوظ ہیں؟

اس کے بعد، شاہ رخ خان نے ہنس راج کالج دہلی یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر میگا اسٹار نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ لیا لیکن چونکہ اُنہیں اداکاری کا جنون تھا تو اُنہوں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے ماسٹرز کی ڈگری ادھوری چھوڑ دی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بالی ووڈ کے بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار بننے کا بعد، سال 2009 میں شاہ رخ خان کو 'یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ شائر' سے 'آرٹس اور کلچر' میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی۔

یہ اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے بعد، شاہ رخ خان دنیا کے پہلے انٹرنیشنل اداکار بنے جنہیں ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کا خطاب ملا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سال 2015 میں کنگ خان کو 'یونیورسٹی آف ایڈنبرگ' سے 'ہونورس کوسا' میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملی جبکہ سال 2019 میں 'یونیورسٹی آف لا' نے شاہ رخ خان کو 'فلانتھروپی' میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |