- انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلیے مہلت مل گئی
- جسٹس منصور علی شاہ کی عدم حاضری پر مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ
- کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں! کرکٹر بورڈ سے معاہدے کو ترس گئے
- سیاسی چپقلش اور معاشی بحران
- سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا
- ون ڈے کیلئے رضوان، ٹی20 کیلئے حارث کپتانی کے دعویدار بن گئے
- محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد
- پختونخوا میں پہلے تین ماہ کے دوران ٹیکسز میں 41فیصد اضافہ ہوا، صوبائی مشیر خزانہ
- بابراعظم کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ وجوہات منظر عام پر آگئیں
- پاک انگلینڈ سیریز؛ انگلش شیر رات گئے ملتان پہنچ گئے
- سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے اسلام آباد میں ریڈ زون پھر سیل
- شکیب کے بعد مشرفی مرتضیٰ بھی ریڈار پر آگئے
- مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی ہیروئن، آئس 4 ممالک میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- خواتین میں کینسر کی تشخیص کے لیے نیا الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ وضع
- ماہرینِ نباتات کی 33 نئے ’ڈارک اسپاٹس‘ کی نشان دہی
- قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی؛ مغوی ریٹائرڈ میجر بازیاب
- ایران حملے کے نتائج کے لیے تیار رہے، صدر جو بائیڈن
- پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ایران پر حملہ کر دیں، سابق اسرائیلی وزیر اعظم
- ایران کو اس غلطی کی قیمت ادا کرنا ہو گی، نیتن یاہو
- ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی ترجمان
بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ممبئی: بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کی اہلیہ جولی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
جرمنی میں مقیم بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے 21 ستمبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی۔
دھروو راٹھی نے انسٹاگرام پر دو تصاویر پوسٹ کیں جن میں سے پہلی تصویر میں یوٹیوبر چہرے پر مُسکراہٹ لیے گود میں اپنے نومولود بیٹے کو لیے بیٹھے ہیں جبکہ اگلی تصویر میں اُنہوں نے اپنے شہزادے کا چہرہ مداحوں کو دکھایا۔
یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس خوشخبری کے ساتھ، ہم اپنے بیٹے کا دُنیا میں استقبال کررہے ہیں۔
مداحوں اور بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا سمیت دیگر بھارتی فنکاروں نے دھروو راٹھی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ دھروو راٹھی نے سال 2021 میں دیرینہ دوست جولی سے آسٹریا میں شادی کی تھی، بعدازاں، اُنہوں نے بھارت میں اپنے ہندو مذہب کے مطابق بھی شادی کی تھی۔
دھروو راٹھی اپنی اہلیہ کے ساتھ جرمنی میں مقیم ہیں، وہ سماجی و تاریخی موضوعات پر معلوماتی ویڈیوز بنانے کی وجہ سے مشہور ہیں، اُن کے یوٹیوب چینل پر 2 کروڑ 87 لاکھ سبسکسرائبرز ہیں۔
رواں سال کی شروعات میں دھروو راٹھی نے بھارتی انتخابات سے قبل اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے مودی سرکار اور ہندو انتہا پسندوں کے پروپیگنڈوں کو بےنقاب کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔