معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا لیاقت بلوچ

آئی پی پیز معاہدوں کا گھناؤنا کردار کھل کر سامنے آ رہا ہے، نائب امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک September 23, 2024
فوٹو : فائل

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا لہٰذا حکومت دھرنا معاہدہ پر عمل کرے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کا گھناؤنا کردار کھل کر سامنے آ رہا ہے، حکومت کے پیش نظر رہے جماعت اسلامی نے دھرنا ختم نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کی پاپولریٹی سیاست نے ملک کو زہریلی پولرائزیشن میں مبتلا کر دیا ہے۔ سیاسی جماعتیں غیر منظم ہونے سے اسٹیبلشمنٹ کے لیے ترنوالہ بنی ہوئی ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت جلسوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے آمرانہ روش اختیار کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لاپتا افراد کا مسئلہ بہت خطرناک ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں