رقم کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

ملزم بادشاہ خان جرائم پیشہ ہے جو پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے


Staff Reporter September 23, 2024
ملزم بادشاہ خان جرائم پیشہ ہے جو پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے

قصبہ کالونی میں رقم کے تنازعے پر چھوٹے بھارئی نے بڑے بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی نیو میانوالی کالونی محمدی مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا

کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ ظفر عباس ولد منظور حسین کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ بھائیوں میں جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

زخمی ظفر کو اس کے بھائی نے گولیاں ماری ہیں ، ملزم بادشاہ خان نے پیسے نا دینے پر بڑے بھائی کو گولیاں ماریں۔

ملزم بادشاہ خان جرائم پیشہ ہے جو پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے ، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ، ظفر کو تین گولیاں لگی ہے ، ڈٓاکٹرز حالت خطرے سے باہر بتا رہے ہیں ، پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول کے چار خول تحویل میں لے لئے ، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں