قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے فضل الرحمان

جے یو آئی کارکن کے قتل پر پنجاب حکومت کی بے حسی قابل مذمت ہے، سربراہ جے یو آئی


ویب ڈیسک September 23, 2024
جے یو آئی کارکن کے قتل پر پنجاب حکومت کی بے حسی قابل مذمت ہے، سربراہ جے یو آئی

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکن مولانا ثاقب فیاض کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا ثاقب فیاض کی بے دردی سے شہادت پر افسوس ہے، شہید کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

جے یو آئی کا گورنر پنجاب پر کارکن کے قاتل کو پناہ دینے کا الزام

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں انسانیت اور چادرو چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، راولپنڈی انتظامیہ ،آئی جی پنجاب اور پنجاب حکومت کی بے حسی قابل مذمت ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے ہیں ، غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں