بیرون ملک دوست کی رقم ہڑپنے کیلیے ڈکیتی ڈرامے کا ڈراپ سین کالر ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکمہ نہیں دے سکا اور دوران تفتیش 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا


ویب ڈیسک September 23, 2024
پولیس نے رقم برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

بیرون ملک دوست کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ڈکیتی کا ڈراما رچانے والا خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔


پولیس نے بیرون ملک سے آنے والی دوست کی رقم وصول کرکے ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچانے والے کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے دوست ساجد نے جرمنی سے ملزم کو 15 لاکھ روپے بھیجے تھے کہ میری فیملی کو دے دیں۔


ملزم فرحان نے 15 لاکھ روپے کی رقم خورد برد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچایا اور اوورسیز پاکستانی ساجد کے پیسے ہڑپنے کے لیے منصوبے کے تحت 15 لاکھ روپے کی روڈ رابری کی 15 پر کال کرکے اطلاع دی۔


ملزم تفتیش کے دوران زیادہ دیر تک پولیس کو چکمہ نہیں دے سکا اور پولیس کے سامنے دوران تفتیش ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزم آغا فرحان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ ملزم کو رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں